جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

جیکی چن غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے

01 جنوری, 2026 14:01

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نے دنیا بھر کے دل دہلا دیے ہیں، جہاں مسلسل بمباری کے باعث معصوم بچے اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اس المناک صورتحال کی تصاویر اور ویڈیوز عالمی و سوشل میڈیا پر روزانہ سامنے آ رہی ہیں، جو ہر حساس دل انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں۔

حال ہی میں ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چین بھی غزہ سے سامنے آنے والی ایک دردناک ویڈیو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ ویڈیو میں ایک فلسطینی بچے سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ بڑا ہو کر کیا بننا چاہتا ہے، جس پر بچے کا جواب تھا کہ ہمارے علاقے میں بچے بڑے ہی نہیں ہو پاتے۔

اس جواب نے جیکی چین کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بمباری یہ حقیقت واضح کرتی ہے کہ زندہ رہ کر عمر تک پہنچنا بھی ایک نعمت ہے۔

ہالی ووڈ اسٹار کے مطابق وہ تمام لوگ خوش نصیب ہیں جو بچپن سے جوانی اور بڑھاپے تک کا سفر طے کر پاتے ہیں، کیونکہ غزہ کے بچوں سے یہ حق چھین لیا گیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔