معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کا مدینہ میں نکاح، دلہا کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Famous Pakistani actress Laiba Khan’s marriage in Madinah: Who is the groom?
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے نکاح کر لیا۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح اور دعائے خیر کی تصاویر شیئر کیں، جس پر مداحوں اور دیگر فنکاروں نے انہیں نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کیں۔
دعائے خیر کی تقریب میں لائبہ خان نے ہلکے موو پنک رنگ کا نفیس فل لینتھ انارکلی لباس زیب تن کیا، جس پر باریک سنہری اور تلہ کا کام کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے دلہن کے روپ کو سنہری روایتی موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں کے ساتھ مکمل کیا، جو ان کو اور بھی دلکش بنا رہا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے پہلے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا۔ پوسٹ کے مطابق ان کا نکاح بابرکت شہر مدینہ منورہ میں ہوا۔ اگرچہ لائبہ خان نے اپنے دولہا کے بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے دولہا کا نام جواد ہے۔
View this post on Instagram
شادی کی خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے اور مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












