جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

معروف اداکار 38برس کی عمر میں انتقال کرگئے

28 جنوری, 2026 14:03

میسیکو کے مشہور وائس اداکار الیکزس اورٹیگا کا 38 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

 وائس اداکار الیکزس اورٹیگا ہسپانوی زبان میں ٹام ہالینڈ کے کردار اسپائیڈر مین کی آواز کے لیے مشہور تھے۔ بین الاقوامی میڈیا نے ان کی وفات کی تصدیق کی اور اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

اب تک موت کی وجہ سامنے نہیں آئی، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ مداحوں نے الیکزس اورٹیگا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اسپائیڈر مین کی آواز میں تازگی اور جذبات کی بھرپور جھلک تھی، جو ٹام ہالینڈ کے کردار کے لیے بہترین ثابت ہوئی۔

الیکزس اورٹیگا نے کئی مشہور سپر ہیرو فلموں میں اسپائیڈر مین کی آواز دی، جن میں کیپٹن امریکا، سول وار، ایوینجرز اور انفینٹی وار شامل ہیں۔ ان کے دیگر اہم پراجیکٹس میں اسٹار وارز، روغ ون، فائینڈنگ ڈوری اور بگ ہیرو 6 شامل ہیں۔

اداکار نے اسکرین پر بھی کام کیا اور مختلف سیریز میں نظر آئے، جن میں لوئس میگوئل، دی سیریز، تھرسڈیز وڈوز، ایل کانڈیڈاٹو اور دی ہاؤس آف فلاورز شامل ہیں۔ ان کے کام نے ہسپانوی زبان میں ڈبنگ کے شعبے میں ایک نمایاں مقام بنایا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔