بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

حکومت کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

02 فروری, 2026 09:43

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں جدید تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

 خیبرپختونخوا حکومت نے چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو باقاعدہ نصاب میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبا کو آنے والے دور کی ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اس وقت صوبے کے اسکولوں میں اے آئی کی تعلیم کے لیے بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 5 ہزار 525 آئی ٹی لیبارٹریز درکار ہیں جو ابھی موجود نہیں۔ ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں 225 جبکہ مڈل اسکولوں میں 3 ہزار 515 آئی ٹی لیبز کی کمی بتائی گئی ہے۔ یہ ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا کہنا ہے کہ موجودہ کمپیوٹر سائنس کے نصاب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مواد شامل نہیں۔ اسی وجہ سے نصاب میں نمایاں تبدیلیاں ضروری ہو گئی ہیں۔ منصوبے کے تحت مختلف جماعتوں کے نصاب میں 35 سے 50 فیصد تک اے آئی سے متعلق اسباق شامل کیے جائیں گے۔

حکومت نے اے آئی کی مؤثر تدریس کے لیے اساتذہ کی کمی کو بھی مدنظر رکھا ہے۔ محکمہ تعلیم نے 7 ہزار 555 آئی ٹی اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تربیت دی جائے گی تاکہ طلبا بہتر انداز میں سیکھ سکیں۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو مارچ 2026 سے باقاعدہ طور پر نصاب کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے کے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔