عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی: پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی۔
کانسرٹ میں عاصم اظہر نے اپنا مشہور گانا "ترستی ہیں نگاہیں” پیش کیا، جس پر ماہرہ خان ڈانس کرتے ہوئے دیکھی گئیں۔ ان کے لباس میں آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ، چوڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ شامل تھا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل میں ملا جلا پن دیکھا گیا۔ کچھ نے ماہرہ کے ڈانس کو سراہا، جبکہ کئی صارفین نے تنقید کی۔ ایک صارف نے کہا کہ ایک سینئر اداکارہ کے لیے یہ ڈانس مووز مناسب نہیں تھے۔
کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں عمر بڑھنے کے بعد خود کو کم عمر دکھانے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے۔ دیگر نے ماہرہ خان کے ڈانس کا موازنہ بھارتی گلوکار اے پی ڈھلن اور اداکارہ تارا ستاریا کے وائرل کانسرٹ موومنٹس سے کیا۔
ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔ وہ حال ہی میں وہاج علی کے ساتھ ایک ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں اور دونوں جلد ایک ڈرامے میں بھی دکھائی دیں گے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












