پیر، 9-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

09 فروری, 2026 11:08

پاکستان کے مشہور ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس خبر نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

ہپ ہاپ کی دنیا میں اپنی منفرد موسیقی اور تیز شاعری کے لیے جانے جانے والے طلحہ انجم نے کراچی میں ایک نجی تقریب میں زوئیہ کریم کے ساتھ منگنی کی۔ یہ تقریب انتہائی نجی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار، دوست اور عزیز شامل تھے۔

 

 

تقریب کی تصویروں میں دیکھا گیا کہ طلحہ انجم نے گرے رنگ کا کلاسک سوٹ پہنا ہوا تھا، جبکہ زوئیہ کریم نے دلکش ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔ ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

زوئیہ کریم، جو میڈیکل فیلڈ میں بھی معروف ہیں اور سوشل میڈیا پر انفلوئنسر کے طور پر پہچانی جاتی ہیں، نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خاندان اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔