رمضان اور عیدالفطر پر آن لائن خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for online shoppers during Ramadan and Eid al-Fitr
رمضان المبارک اور عید کے موقع پر خریداری کا رجحان بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر آن لائن خریداری میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان رمضان کی تیاریاں کر رہے ہیں، اور اب صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ اس کے بعد عید الفطر کا خوشیوں بھرا تہوار آئے گا۔
آن لائن خریداری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور آن لائن مارکیٹنگ کونسل نے صارفین کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ رمضان اور عید کے موقع پر آن لائن خریداری بروقت مکمل کی جائے تاکہ سامان کی ترسیل میں تاخیر سے بچا جا سکے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت نے رمضان سیل سیزن کا آغاز کر دیا ہے، جس میں تقریباً 50 لاکھ اشیاء پر رعایت دی جا رہی ہے۔ حکام نے کہا کہ رمضان کے دوران آن لائن خریداری میں اضافہ ہونے سے لاجسٹک سروسز پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ خاص طور پر رمضان کے آخری دنوں میں ازدحام کے باعث سامان کی ترسیل میں تاخیر کا امکان رہتا ہے۔
صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی خریداری جلد مکمل کریں اور اپنے آرڈرز کی تصدیق کر کے وقت پر وصولی کو یقینی بنائیں۔ اس اقدام سے نہ صرف صارفین مطمئن رہیں گے بلکہ آن لائن سروس فراہم کرنے والے اداروں پر غیر ضروری دباؤ بھی کم ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









