بڑی خوشخبری؛ واٹس ایپ میں صارفین کیلئے اچانک دلچسپ فیچر کا اضافہ

Big News: WhatsApp Adds Exciting New Feature for Users Suddenly
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ٹاپ ایپ بار میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس لانے پر کام کر رہی ہے۔ ٹاپ بار وہ جگہ ہے جہاں پروفائل آئیکون دکھائی دیتا ہے، اور یہاں سے صارفین براہِ راست اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔
نئے فیچر میں وہ افراد جن کے ساتھ آپ سب سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں، ان کے اسٹیٹس چیٹ ٹیب میں سب سے اوپر نظر آئیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ چیٹ ٹیب سے نکلے بغیر ہی فوری طور پر اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ اس فیچر کو بہتر بنانے کے لیے مختلف طریقے آزما رہا ہے۔ ٹاپ بار کے علاوہ، چیٹ بار میں نیچے اسکرول کرنے پر بھی کانٹیکٹس کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس ایک قطار میں نظر آئیں گے۔
یہ بالکل پرانے اسٹیٹس ٹیب کی طرح ہوگا، مگر وہ کانٹیکٹس جنہیں آپ نے ہائیڈ کیا ہوا ہے، ان کے اسٹیٹس نظر نہیں آئیں گے۔
اس فیچر کو ابھی ٹیسٹ کے مراحل میں رکھا گیا ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔ اس لیے ابھی واضح نہیں کہ اسے کب تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












