کیا آپ کا آئی فون بھی سستی سے چارج ہو رہا ہے؟ تو ایک فیچر اس کی وجہ ہوسکتا ہے؛ جانیے

Is your iPhone also charging slowly? This feature might be the reason
کیا آپ کا آئی فون معمول سے زیادہ وقت میں چارج ہو رہا ہے؟ اگر ہاں تو فکر کی ضرورت نہیں۔ یہ مسئلہ کسی خراب بیٹری یا فون کی خرابی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ایپل کی جانب سے متعارف کروایا گیا ایک فیچر اس کی وجہ ہے۔
ایپل نے اکتوبر 2022 میں iOS 16.1 میں کلین انرجی چارجنگ نامی فیچر متعارف کروایا تھا۔ اس فیچر کا مقصد آئی فون چارجنگ کے دوران توانائی کے اخراج کو کم کرنا اور ماحول دوست چارجنگ ممکن بنانا ہے۔ فون اس فیچر کے ذریعے اس وقت چارج ہوتا ہے جب بجلی سے کاربن کے اخراج کی شرح کم ہو۔
جب آپ آئی فون کو چارجر پر لگاتے ہیں، تو یہ فیچر مقامی بجلی کے گرڈ سے کاربن کے اخراج کی پیشگوئی کرتا ہے۔ اس کے بعد فون خودکار طور پر ماحول دوست توانائی والے وقت پر چارج ہوتا ہے۔ اس وجہ سے کچھ صارفین کے فون کئی گھنٹوں تک مکمل چارج نہیں ہوتے۔
یہ فیچر صرف مخصوص مقامات پر کام کرتا ہے، جیسے گھر یا وہ جگہ جہاں آپ زیادہ وقت گزارتے ہیں اور فون دیر تک لگاتے ہیں۔ نئی جگہ پر یہ فیچر فعال نہیں ہوتا۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ فون فوراً چارج ہو، تو اس فیچر کو آسانی سے بند کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے Settings > Battery > Battery Health & Charging میں جائیں اور Clean Energy Charging کو ٹرن آف کر دیں۔
ایپل کے اس فیچر سے فون کی بیٹری کو نقصان نہیں پہنچتا، بلکہ یہ صرف ماحول دوست توانائی کے استعمال کو ترجیح دیتا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












