جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر 30 کروڑ کا ہیلی کاپٹر دیا، منی لانڈرنگ کے قید ملزم سوکیش چندر کا دعویٰ

جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر 30 کروڑ کا ہیلی کاپٹر دیا، منی لانڈرنگ کے قید ملزم سوکیش چندر کا دعویٰ
ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں قید ملزم سوکیش چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 30 کروڑ روپے مالیت کا لگژری ہیلی کاپٹر تحفے میں دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
سوکیش چندر شیکھر اس وقت 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں ہے، مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا اداکارہ جیکولین کے ساتھ ماضی کا تعلق بھی بتایا جا رہا ہے۔
سوکیش نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو ایک خط بھی بھیجا، جس میں جیکولین کو اپنی "بوٹا بوما” یعنی خوبصورت گڑیا کے طور پر مخاطب کیا گیا۔
ملزم کے خط میں دعویٰ کیا گیا کہ ہیلی کاپٹر خصوصی طور پر اداکارہ کے نام کے حروف JF سے ڈیزائن کروایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوکیش چندر شیکھر نے جیکولین کو ایک یاٹ اور ایک پرائیویٹ جیٹ سمیت دیگر مہنگے تحفے دینے کے دعوے بھی کیے ہیں۔
یہ دعوے بھارتی میڈیا میں خبروں کی زینت بن گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ تاہم، اس واقعے کی حقیقت کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












