عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو کے بعد میرب علی کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی: معروف ماڈل اور اداکارہ میرب علی نے اپنے سابق منگیتر اور گلوکار عاصم اظہر کے بارے میں انسٹاگرام پر ایک مبہم پیغام شیئر کیا، جسے صارفین نے ان کے لیے طنزیہ اشارہ قرار دیا ہے۔
میرب علی اور عاصم اظہر کی تین سالہ منگنی ٹوٹنے کے بعد عاصم اظہر کو حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دیکھا گیا، جہاں دونوں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں وہ ڈانس کر رہے تھے۔
اس وائرل ویڈیو کے بعد میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ "میری فکر نہ کریں، اپنی اُن غلطیوں کی فکر کریں جن کا حساب آپ پر بڑھتا جا رہا ہے”
اگرچہ میرب نے کسی کا نام براہِ راست نہیں لیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اسے عاصم اظہر کے لیے بالواسطہ تنقید کے طور پر لیا۔
صارفین کا ردعمل سوشل میڈیا پر زور پکڑ گیا ہے، اور میرب علی کی ہمت اور خودداری کو بھی سراہا جا رہا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












