موبائل فون پر ٹیکس!!! چیئرمین پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

Mobile phone tax!!! PTA Chairman issues important statement
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے واضح کیا ہے کہ موبائل فونز پر عائد ٹیکس کا تعلق پی ٹی اے سے نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس حکومت وصول کرتی ہے اور پی ٹی اے کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے بتایا کہ ٹیلی کام انڈسٹری نے پہلے ہی فائیو جی آلات کے آرڈرز دے دیے ہیں اور آپریٹرز کے تمام خدشات دور کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق حتمی فیصلہ ابھی قبل از وقت ہے، تاہم توقع ہے کہ 50 فیصد سے زائد اسپیکٹرم نیلام ہوگا اور یہ نیلامی کامیاب تصور کی جائے گی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے صنعت کاروں سے اپیل کی کہ وہ فائیو جی موبائل فونز کی تیاری شروع کریں تاکہ جدید ٹیکنالوجی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں سستے موبائل فونز بھی صارفین تک پہنچ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 5 جی سروسز کے فروغ سے صارفین کے لیے بہتر انٹرنیٹ تجربہ ممکن ہوگا۔
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے یقین دلایا کہ حکومت اور پی ٹی اے مل کر ٹیلی کام سیکٹر کو مضبوط بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












