جمعہ، 20-فروری،2026
جمعہ 1447/09/03هـ (20-02-2026م)

عماد وسیم نئی مشکل میں پھنس گئے!!! ثانیہ اشفاق نے سابق شوہر کی دھمکیوں والی واٹس ایپ چیٹس شیئر کردیں

20 فروری, 2026 11:09

پاکستانی کرکٹر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے حال ہی میں واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔ ان اسکرین شاٹس میں مبینہ طور پر عماد وسیم کے بھیجے گئے پیغامات شامل ہیں۔

ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر کئی پیغامات شیئر کیے، جن میں انہوں نے عماد وسیم پر بچوں کی پرورش میں غفلت، بے وفائی اور اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کے سنگین الزامات لگائے۔ یہ الزامات جولائی 2025 کے مبینہ واٹس ایپ پیغامات سے متعلق ہیں۔

اسکرین شاٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اُس وقت حاملہ تھیں اور انہوں نے بچے کی پیدائش کے موقع پر عماد وسیم سے موجود رہنے کی درخواست کی۔ تاہم، کرکٹر نے سخت جواب دیا اور کہا کہ شرائط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں وہ قانونی کارروائی کریں گے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

 

گزشتہ دنوں ثانیہ اشفاق نے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں عماد وسیم نے انہیں اسقاطِ حمل پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اپنے الزامات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور یہ طلاق دسمبر 2025 میں ہوئی۔ عماد وسیم نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کا مشکل ترین دور قرار دیا اور کہا کہ اس مشکل وقت کے باوجود ان کے بچوں نے ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی دی ہے۔

عماد وسیم پاکستان کی جانب سے 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور وہ اپنی زندگی کے اہم لمحات میں اپنی ذاتی زندگی کے تجربات کو بھی عوام کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔