ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

بنوں خودکش حملہ؛ تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جا ملے

21 فروری, 2026 16:25

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جا ملے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے قبول کر لی، اتحاد المجاہدین کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر، اہم کمانڈر افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

گل بہادر گروپ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، گزشتہ سال 4 مارچ 2025 کو بھی اسی گروہ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا تھا، منصوبہ بندی افغانستان سے ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر 2025 کو ایف سی بنوں حملے میں میجر عدنان نے جام شہادت نوش کیا تھا، میر علی سمیت شمالی، جنوبی وزیرستان میں متعد حملوں کی ذمہ داری اس گروپ نے قبول کی، ثابت ہوا حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری بھی افغانستان سے کی گئی تھی۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گل بہادر، مرکزی سرغنوں کی افغانستان میں موجودگی ثبوت ہے کہ افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طالبان رجیم کی پشت پناہی سے واضح ہے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں، دہشت گردی واقعات میں 70 فیصد سے زائد عناصر افغان نژاد یا افغان نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے ہیں، طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی سرپرستی خطے میں امن کی کوششوں کو مسلسل سبوتاژ کر رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔