منگل، 3-مارچ،2026
منگل 1447/09/14هـ (03-03-2026م)

پاک افغان کشیدگی کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی کپ پشاور سے راولپنڈی منتقل

03 مارچ, 2026 11:37

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پشاور جو کہ اس ایونٹ کی مکمل میزبانی کے لیے تیار تھا، اب زیادہ تر میچز سے محروم ہو گیا ہے۔

پشاور جو کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار تھا، اب اس بڑے ایونٹ کی مکمل میزبانی سے محروم رہ گیا ہے۔ تازہ ترین فیصلے کے مطابق عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے ابتدائی اور گروپ میچز راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معروف پاکستانی ٹک ٹاکر فائرنگ سے جاں بحق

اس سے قبل یہ طے پایا تھا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا باقاعدہ افتتاح پانچ مارچ کو پشاور میں کیا جائے گا، لیکن اب بدلی ہوئی صورتحال میں پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف سیمی فائنل اور فائنل میچز کھیلے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس اچانک منتقلی کی وجہ سے پشاور کے کرکٹ شائقین میں مایوسی پھیلی ہے، تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔