بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

قومی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت، پابندی کا خدشہ

07 ستمبر, 2026 12:50

دو بار کے عالمی گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ایشیئن بیچ گیمز کے دوران لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

پاکستان کے نامور اور دو بار کے گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر نے کھیلوں کی دنیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

انعام بٹ کا یہ ڈوپ ٹیسٹ ایشیئن بیچ گیمز کے دوران حاصل کیا گیا تھا۔ عالمی ڈوپنگ مخالف ایجنسی (واڈا) نے اس ٹیسٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کا اشارہ دیا ہے اور اگر ریسلر ایجنسی کو اپنے مؤقف سے مطمئن کرنے میں ناکام رہے تو ان پر طویل مدتی کھیل کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر 10 واں عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

ریسلر کے قریبی ذرائع اور ٹیم انتظامیہ نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیئن بیچ گیمز میں شرکت سے قبل انعام بٹ نے اپنی آنکھوں کے علاج کے لیے کچھ ادویات استعمال کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے علاج کے لیے دی جانے والی ان ادویات کا جسمانی طاقت یا کارکردگی بڑھانے والے مادوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انعام بٹ نے استعمال کی جانے والی تمام ادویات کی تفصیلات، میڈیکل اسکینز اور معالج کا مستند نسخہ واڈا کو فراہم کر دیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق ایجنسی نے انہیں ایک سال کے لیے مخصوص ادویات کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔