بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر 10 واں عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

07 ستمبر, 2026 12:44

پاکستانی مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں ہاتھوں میں انڈے پکڑے 340 پنچز لگا کر بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے یومِ دفاع کے موقع پر قوم کو شاندار تحفہ دیتے ہوئے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسٹر یونیورس چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ راجا نے سونے کا تمغہ جیت لیا

فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر مسلسل 340 پنچز لگاتے ہوئے  بھارتی کھلاڑی دیبیاجیوتی سرکار کا 331 پنچز کا پرانا ورلڈ ریکارڈ کامیابی سے توڑ دیا۔ انہوں نے اس مشکل چیلنج کے دوران اپنے ہاتھوں میں موجود انڈوں کو محفوظ رکھ کر اپنی بہترین مہارت اور صلاحیت کا ثبوت دیا۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی فاطِمہ نسیم کے قائم کردہ عالمی ریکارڈز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی فاطِمہ نسیم اب تک چار بھارتی کھلاڑیوں کو ان کے عالمی ریکارڈز سے محروم کر چکی ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔