ہفتہ، 12-ستمبر،2026
ہفتہ 1448/04/01هـ (12-09-2026م)

سابق قومی ہاکی کپتان خالد محمود انتقال کر گئے

11 ستمبر, 2026 08:30

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف اولمپیئن خالد محمود انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی خبر نے کھیلوں کی دنیا بالخصوص پاکستان ہاکی سے وابستہ حلقوں کو سوگوار کر دیا۔

خالد محمود کے صاحبزادے کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین آج فیصل آباد میں ہوگی۔

خالد محمود پاکستان ہاکی کے ان نامور کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے ملک کے لیے کئی یادگار کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

رائٹ آؤٹ پوزیشن پر کھیلنے والے خالد محمود 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ وہ 1971 میں ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

خالد محمود کی وفات پاکستان ہاکی کے ایک اہم باب کے اختتام کے مترادف ہے۔ کھیل کے لیے ان کی خدمات اور قومی ٹیم کے ساتھ وابستہ کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔