امریکہ نے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر جو مثال قائم کی ہے، اس پر پچھتائے گا : عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی آبدوز کی جانب سے ایرانی بحری جہاز "ڈینا” کو ڈبونے کے واقعے کو سمندری درندگی قرار دیتے ہوئے سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے ایرانی بحری فریگیٹ "ڈینا” کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت نے ایران کو دھوکا دے کر اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے : سونیا گاندھی
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی ساحلوں سے دو ہزار میل دور بین الاقوامی سمندر میں درندگی اور ظلم کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزیرِ خارجہ کے مطابق، بحری جہاز "ڈینا” بھارتی بحریہ کا مہمان تھا اور اس پر تقریباً ایک سو تیس ملاح سوار تھے، جسے بغیر کسی انتباہ یا وارننگ کے بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا۔
عباس عراقچی نے امریکہ کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میری بات یاد رکھیں، امریکہ نے جو یہ مثال قائم کی ہے، وہ اس پر بہت جلد اور بری طرح پچھتائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










