اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات

ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان اڈیالہ جیل میں ملاقات کرائی گئی۔ یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جس کے لیے خاص سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
جیل ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات تقریباً تیس منٹ تک جاری رہی، جس کے دوران دونوں کے درمیان مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی آنکھ کے علاج کیلئے پمز منتقلی، دوسرا انجکشن لگا دیا گیا، صحت تسلی بخش قرار
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس دوران ان کی آنکھ کی بیماری اور جاری طبی علاج کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی حکمت عملی اور مقدمات کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ ان کے متعلقہ سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









