صاحبزادہ فرحان آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

عالمی کرکٹ کونسل نے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان اور قومی خواتین ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھی شامل ہیں۔
صاحبزادہ فرحان نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنا کر آئی سی سی کی توجہ حاصل کی، جس کے بعد ان کا نام بہترین کھلاڑی کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے دوران تین سو تراسی رنز بنا کر کئی بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس شاندار کارکردگی کے دوران انہوں نے ایک عالمی ریکارڈ بھی توڑا جو اس سے قبل بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے پاس تھا۔ صاحبزادہ فرحان اب ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گل پلازہ آتشزدگی : آگ بجھانے کے عمل میں ٹریفک اور فاصلہ بڑی رکاوٹ قرار
صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلی وین شالکوئک بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں نے فروری کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث انہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔
خواتین کے زمرے میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے حالیہ مقابلوں میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف بیٹنگ بلکہ بولنگ میں بھی ٹیم کو اہم کامیابیاں دلائیں۔ فاطمہ ثناء کے ساتھ سری لنکا کی ہرشیتھا سماراوکرما اور بھارت کی اروندھتی ریڈی بھی اس اعزاز کے لیے نامزد ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











