ایران کے کلسٹر میزائلوں نے تل ابیب کا دفاعی نظام توڑ دیا، دو اسرائیلی ہلاک

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی جانب سے کئے گئے میزائل حملوں میں تل ابیب اور اس کے گرد و نواح میں دو اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق دو میزائل رامات گان کے علاقے میں گرے جہاں دو اسرائیلی جان سے گئے۔ اس کے علاوہ کلسٹر میزائلوں نے پندرہ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملوں کی 61ویں لہر، علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ، اسرائیل پر جدید میزائلوں کی بارش
مرکزی تل ابیب میں ایک عمارت گر گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔ ملبہ گرنے سے کئی افراد زخمی ہوئے۔ شہر حشارون میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔
متعدد علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کچھ میزائلوں کو راستے میں تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ ہولون شہر میں گاڑیوں کو آگ لگنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
ریسکیو اداروں کے مطابق مختلف مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری رہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے اسے ایک مشکل اور تکلیف دہ صورتحال قرار دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












