علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ عبرتناک اور ناقابل فراموش ہوگا، ایرانی فوجی سربراہ

ایرانی فوج کے سربراہ نے علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکا اور اسرائیل کو سخت ردعمل کی دھمکی دے دی ہے۔
ایران کی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور اس کے لیے مناسب وقت اور مقام کا انتخاب کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور صہیونی حکومت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو فیصلہ کن، عبرتناک اور ناقابل فراموش ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : علی لاریجانی کی شہادت کے باوجود ایرانی نظام مضبوط ہے، ایرانی وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گا اور دشمن کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ان کے مطابق یہ ردعمل نہ صرف انتقامی ہوگا بلکہ آئندہ کے لیے روک تھام کا ذریعہ بھی بنے گا۔
ادھر پاسداران انقلاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پہلے ہی اسرائیل کے مرکزی علاقوں پر میزائل حملے کر چکے ہیں، جنہیں لاریجانی کی شہادت کا بدلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












