روس، ایران کو سیٹلائٹ تصاویر اور ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے، امریکی اخبار

روس اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے سیٹلائٹ تصاویر اور ڈرون ٹیکنالوجی سمیت دیگر فوجی تعاون کی اطلاعات نے خطے کی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس ایران کو سیٹلائٹ تصاویر اور ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے، جس کے ذریعے ایران اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دو ہفتوں کی جنگ کے بعد امریکا دنیا سے روسی تیل خریدنے کی بھیک مانگ رہا ہے؛ ایرانی وزیرخارجہ
رپورٹ کے مطابق ماسکو اور تہران کے درمیان فوجی تعاون اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تعاون کا مقصد ایران کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ خطے میں موجود امریکی اور اسرائیلی افواج کو زیادہ مؤثر انداز میں نشانہ بنا سکے۔
ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سے ایران کو نگرانی، ہدف کی نشاندہی اور حملوں کی منصوبہ بندی میں مدد مل رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












