بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

آزاد کشمیر کے شہریوں کا طالبان رجیم کیخلاف اعلانِ بغاوت، مذہب کی غلط تشریح مسترد

18 مارچ, 2026 11:33

آزاد کشمیر کے شہریوں نے مذہب کے نام پر شدت پسندی کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے طالبان رجیم اور خارجی عناصر کی جانب سے اسلام کی غلط تشریح پر شدید ردعمل دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مذہب کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کا لبادہ اوڑھنے والے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور وہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے مذہب کا استعمال کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق ایسے گروہ نوجوانوں اور کمزور طبقات کو گمراہ کر کے خودکش حملوں جیسے اقدامات پر اکساتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان سب کا نہیں تو کسی کا بھی نہیں ہوگا، افغان رہنماؤں کا طالبان رجیم کو آخری انتباہ

شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی عناصر اور بعض شدت پسند گروہوں کا گٹھ جوڑ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد کے نام پر گمراہ کن نظریات پھیلائے جا رہے ہیں، جو اسلام کی اصل تعلیمات کے منافی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو درست دینی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔