فاروق ستار کا کراچی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیلئے ہائیکورٹ میں دھرنا دینے کا اعلان

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کراچی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تنقید کرتے ہوئے 13 اپریل کو ہائیکورٹ پہنچنے اور بڑے دھرنے کی تیاری کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت اور انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے جس اسٹریٹیجک ماسٹر پلان کو حکومت سندھ نے 2018 میں منظور کیا تھا، آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا بلکہ مسلسل اس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا پورا نظام محض چار وزراء کے ہاتھوں میں ہے، ایم کیو ایم
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کی پندرہ ہزار ایکڑ زمین ہاؤسنگ اسکیموں کی نذر ہو چکی ہے، جبکہ اس پلان میں آئی ٹی، میڈیا، ایئرپورٹ اور قبرستانوں کے لیے زمینیں مختص کی گئی تھیں۔
انہوں نے شہر کے حالات کو بادشاہت اور میرا سلطان سیریز سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی زمینوں کی بندر بانٹ کی گئی اور وڈیروں نے اسے باپ کا مال سمجھ کر لوٹا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے اعلان کیا کہ 13 اپریل کو ایم کیو ایم کے کارکنان اور شہری بڑی تعداد میں ہائیکورٹ پہنچیں گے تاکہ اس درخواست کی حمایت کی جا سکے، جس سے چار کروڑ لوگوں کا مستقبل وابستہ ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اب نیب میں فائلیں کھلنے والی ہیں اور حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے عوام کو بڑے دھرنے کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








