اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

نو کنگز ڈے : ٹرمپ کیخلاف عوامی بغاوت، واشنگٹن سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، لاکھوں کی شرکت

29 مارچ, 2026 10:01

امریکہ میں نو کنگز ڈے کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور مبینہ آمریت کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں، جس نے ملک گیر احتجاج کی شکل اختیار کر لی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے آغاز کے بعد امریکی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ نو کنگز نامی عوامی تحریک کے تحت واشنگٹن، اٹلانٹا، مشی گن اور دیگر بڑے شہروں میں لاکھوں مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے آمرانہ رجحانات، محکمہ انصاف کا غلط استعمال اور ایران کے ساتھ جنگی جنون ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے دوبارہ قطر کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سخت کارروائی کریں گے، ٹرمپ

احتجاجی لہر امریکہ سے نکل کر یورپ تک پہنچ گئی ہے، جہاں ایمسٹرڈیم اور روم میں بھی ٹرمپ مخالف مظاہرے کیے گئے۔

واشنگٹن میں لنکن میموریل کے قریب ہزاروں افراد نے "فاشزم کا مقابلہ کرو” کے نعرے لگائے۔ اس احتجاج میں مشہور راک گلوکار بروس سپرنگسٹین نے بھی شرکت کی اور پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کی یاد میں گانا پیش کیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی آ رہی ہے اور آنے والے وسط مدتی انتخابات میں ان کی پارٹی کو بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔