28 فروری کو حملے کا ہدف مجتبیٰ خامنہ ای تھے: میئر تہران کا دعویٰ

A Major Statement by Iran’s Supreme Leader Mojtaba Khamenei Regarding Pakistan Has Emerged
تہران کے میئر علی رضا زکانی نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 فروری کو ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا باعث بننے والے میزائل حملے کا اصل ہدف مجتبیٰ خامنہ ای تھے۔
علی رضا زکانی نے سٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میزائل نے عین اس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں مجتبیٰ خامنہ ای مقیم تھے اور حملے کا ہدف وہی تھے۔
تہران کے میئر کے مطابق حملے کے وقت مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ زہرا حداد بھی گھر میں موجود تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زہرا حداد عام طور پر مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کام کیلئے روانہ ہوجاتی تھیں، تاہم حملے کے روز طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ گھر پر ہی موجود تھیں۔
علی رضا زکانی نے مزید کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ 28 فروری 2025 کو امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے رہائشی کمپاؤنڈ پر میزائل حملہ کیا تھا، جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہلخانہ شہید ہوئے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












