ایران نے آبنائے ہرمز سے مزید بیس پاکستانی جہازوں کے گزرنے کی اجازت دے دی

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید بیس بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مزید بیس پاکستانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے۔ معاہدے کے تحت اب روزانہ کی بنیاد پر دو پاکستانی بحری جہاز اس اہم ترین سمندری راستے سے گزر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نااہل مودی کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بے نقاب
نائب وزیر اعظم نے ایران کے اس اقدام کو انتہائی خوش آئند اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب ایک بڑا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحری جہازوں کی آمدورفت کی یہ اجازت مشترکہ کوششوں کو تقویت دے گی اور ثابت کرتی ہے کہ مذاکرات، سفارت کاری اور اعتماد سازی ہی موجودہ تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہیں۔
اسحاق ڈار کے مطابق ایران کا یہ مثبت اعلان خطے میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ثمر ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








