اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

ماحولیاتی بحران سے متاثرہ ممالک کی مالی مدد یقینی بنائی جائے، عاصم افتخار

29 مارچ, 2026 13:12

پاکستان نے اقوام متحدہ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات پر آواز اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج سے شدید متاثر ہونے والے ممالک کی مالی مدد یقینی بنائی جائے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے دنیا کی توجہ اس حقیقت کی جانب مبذول کروائی کہ عالمی سطح پر آلودگی پھیلانے والے عناصر میں پاکستان کا حصہ سب سے کم ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں گلیشیرز کی شادی، بلتستان کی صدیوں پرانی دانش اور ماحولیاتی تحفظ

عاصم افتخار نے 2022 کے تباہ کن سیلاب اور تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ایک سنگین انسانی مسئلہ قرار دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے قائم کردہ عالمی فنڈز کو مؤثر بنانے پر توجہ دی جائے تاکہ متاثرہ ممالک کی بحالی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ترکیہ اور آسٹریلیا کی قیادت میں ہونے والی آئندہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ اکتیس ان مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔