بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ جاری، آنکھوں کے عارضے کی تشخیص

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی طبیعت سے متعلق طبی رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں ان کی آنکھوں کے سنگین مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی تکلیف سے متعلق تفصیلی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق انہیں بصارت میں دھندلاہٹ اور دائیں آنکھ میں کالے دھبے نظر آنے کی شکایت ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ آشوب چشم کے سربراہ ڈاکٹر عارف نے ان کا طبی معائنہ کیا، جس کے بعد جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پوسٹ ویٹریئس ڈیٹچمنٹ نامی عارضہ لاحق ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اس کے علاوہ ان کی آنکھوں میں دور اور نزدیک کی نظر کی کمزوری یعنی مایوپیا اور اسٹیگمیٹزم کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔
ڈاکٹروں نے انہیں بصارت کی حفاظت کے لیے فوری طور پر عینک استعمال کرنے اور تیز روشنی میں کام کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
ماہرین طب نے انہیں چار ہفتوں کے لیے مخصوص ادویات تجویز کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ بعد دوبارہ معائنے کے لیے حاضر ہوں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنکھوں میں فلیشز اور بلیک اسپاٹ کی شکایت نظر پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








