اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

چھ سال بعد پی آئی اے کی لندن کیلئے براہ راست پروازیں بحال

29 مارچ, 2026 15:18

چھ سال کے طویل وقفے کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے کی لندن کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی ہو گئی ہے، جس کا افتتاح اسلام آباد میں کیا گیا۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے لیے آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ چھ سال کے تعطل کے بعد لندن کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

اس آپریشن کا افتتاح سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے کو خریدلیا

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے اور اس سے برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کراچی سے بھی جلد پروازوں کا آغاز ہونا چاہیے۔ سیکریٹری دفاع محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے اور لندن کا تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے، جو بدقسمتی سے گزشتہ چھ سالوں سے معطل تھا، تاہم آج اس کی بحالی پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کے لیے ایک سنگ میل ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔