کرکٹ آسٹریلیا کا سینٹرل کنٹریکٹ جاری، گلین میکسویل جیسا بڑا نام ڈراپ

کرکٹ آسٹریلیا نے سال 27-2026 کے لیے اپنے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے، جس میں حیران کن طور پر گلین میکسویل سمیت کئی بڑے ناموں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اگلے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں کئی بڑے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو جگہ نہیں مل سکی۔
سال 27-2026 کے لیے مجموعی طور پر 21 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 23 تھی۔ فہرست سے باہر ہونے والے بڑے ناموں میں جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل، جہے رچرڈسن، میتھیو شارٹ اور سیم کونسٹاس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی نے بال ٹیمپرنگ کے الزام پر فخر زمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا
ان کھلاڑیوں کا ڈراپ ہونا کرکٹ حلقوں کے لیے کافی حیران کن ہے، تاہم بورڈ نے نوجوان خون کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب کنٹریکٹ حاصل کرنے والے نمایاں کھلاڑیوں میں کپتان پٹ کمنز، مٹیو لبوشین، کیمرون گرین اور اسٹار اسپنر ایڈم زیمپا شامل ہیں۔
ان کے علاوہ تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور جیک ویدرالڈ بھی اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ یہ فہرست مستقبل کی حکمت عملی اور اگلے 12 ماہ میں کھیلے جانے والے 15 اہم ٹیسٹ میچز کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











