فٹ بال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ، اٹلی فیفا ورلڈ کپ 2026 سے بھی باہر

چار مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن اٹلی کی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ بوسنیا و ہرزیگووینا نے پلے آف کے فیصلہ کن معرکے میں اٹلی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں فٹ بال کی تاریخ کا ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے، جب چار بار کی عالمی فاتح اٹلی کی ٹیم مسلسل تیسری بار اس باوقار ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
اٹلی کو فیفا ورلڈ کپ کے پلے آف مرحلے میں بوسنیا و ہرزیگووینا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اطالوی فٹ بال کے حلقوں میں سناٹا چھا گیا ہے۔
مقررہ اور اضافی وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : تہران نے اپنے کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی، ایرانی فٹ بال ٹیم کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہیں گے، وائٹ ہاؤس
پنلٹی شوٹ آؤٹ کے اعصاب شکن مرحلے میں بوسنیا و ہرزیگووینا کے کھلاڑیوں نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کو چار ایک سے شکست دے دی۔
اٹلی کی ٹیم کے لیے یہ ایک بڑا المیہ ہے کیونکہ وہ اس سے قبل 2018 اور 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔
مسلسل تیسری بار عالمی کپ سے باہر ہونا اطالوی فٹ بال کی ساکھ کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے، جبکہ دوسری جانب بوسنیا کی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











