شر پسند عناصر میری پرانی ویڈیو کو غلط رنگ دے رہے ہیں، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ایک ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر ان کی پرانی ویڈیو کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان کے اسٹار سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی ایک ویڈیو کی حقیقت واضح کر دی ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر ایک پرانی ویڈیو شیئر کر کے یہ غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی نظام ٹوٹ چکا، پاکستان اور ایران نئی طاقتیں بنیں گے، مشاہد حسین
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے بہت پہلے بنائی گئی تھی اور اس کا مقصد صرف توانائی کی بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ مذکورہ ویڈیو وزارتِ اطلاعات کے ذمہ دار عطاء اللہ تارڑ کی درخواست پر قومی مفاد میں تیار کی گئی تھی۔
انہوں نے موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا، جس کا کسی بھی طور پر دفاع ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے ویڈیو کو سیاسی مقاصد کے لیے توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کو کم عقل قرار دیا اور کہا کہ عوام کو گمراہ کرنا ایک شرمناک کوشش ہے۔ شاہد آفریدی نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مہنگائی کے اس بوجھ پر انہیں گہری تشویش ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











