بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

پاسداران انقلاب نےامریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کردی

04 اپریل, 2026 09:57

تہران: پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ آج کا دن امریکا کے لیے بھاری ثابت ہوا۔ ایران کے نئے اور جدید فضائی دفاعی نظام نے 2 جنگی طیارے، 5 ڈرونز اور 2 کروز میزائل تباہ کیے۔

ایرانی حکام کے مطابق ایک طیارے کا عملہ مکمل طور پر محفوظ نہ رہ سکا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائی دفاع کے باعث ملک کی فضائی حدود دشمن کے لیے خطرناک بن چکی ہیں۔

ایرانی میڈیا نے ایک امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے کی ویڈیو بھی جاری کی۔ ویڈیو میں واضح طور پر ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی دفاعی طاقت اور تیاری کا ثبوت ہیں۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔