جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی میں میٹرک امتحانات سے متعلق بڑی خبر آگئی

04 اپریل, 2026 10:05

کراچی: شہر میں میٹرک امتحانات کے دوران سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ پابندی 7 اپریل سے 2 مئی تک جاری رہے گی۔ کمشنر کراچی نے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔

حکام کے مطابق امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ طلبہ کے علاوہ کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امتحانی مراکز کے اطراف 200 گز کے اندر ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ موبائل فون کے استعمال پر بھی سختی سے پابندی ہوگی، چاہے وہ اندر ہو یا باہر۔

انتظامیہ نے فوٹو کاپی مشین اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ طلبہ اور اسکولز بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔