امریکی فوج کے درجنوں ری فیولنگ طیارے اسرائیل پہنچ گئے، طویل جنگ کی تیاری کا خدشہ

امریکہ کے فضائی بیڑے سے تعلق رکھنے والے درجنوں فیولنگ طیارے تل ابیب کے ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں ممکنہ طویل یا بڑی جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
سامنے آنے والی فوٹیج میں فضائی ٹینکرز کے ایک بڑے بیڑے کو تل ابیب میں اترتے دیکھا گیا، جسے مبصرین واشنگٹن کی ممکنہ عسکری تیاریوں کا واضح اشارہ قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ سے سبق، چین کا بڑا توانائی منصوبہ، صحرا میں دنیا کا سب سے بڑا خودکار صنعتی مرکز قائم
ایک جانب مذاکرات اور انتظار کی بات کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ طیاروں کی تل ابیب آمد نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔
ایسے فیولنگ طیارے عموماً طویل فاصلے تک فضائی کارروائیوں، بمبار مشنز اور مسلسل فضائی آپریشنز کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جس سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ واشنگٹن ممکنہ طور پر کسی بڑے یا طویل عسکری منظرنامے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔
موجودہ صورتحال میں سفارتی بیانات اور زمینی عسکری تیاریوں کے درمیان واضح تضاد دکھائی دے رہا ہے، جہاں ایک طرف مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنے کی بات کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب خطے میں فوجی موجودگی اور لاجسٹک صلاحیتوں کو تیزی سے بڑھایا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









