بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

سعودی عرب: ٹریفک پولیس کی گاڑیوں کیلئے حفاظتی ہدایات

04 اپریل, 2026 12:03

سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سلامتی کے ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔ خاص طور پر گہری دھند، گردوغبار اور اندھیرے مقامات پر گاڑی کی ہیڈلائٹس روشن رکھنا لازمی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ محفوظ ڈرائیونگ کے لیے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا ہر ڈرائیور کی ذمہ داری ہے۔ قوانین کا مقصد عوام کی حفاظت ہے اور ان پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی سلامتی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔


سرنگوں یا اندھیرے مقامات میں داخل ہونے سے پہلے ہیڈلائٹس آن کرنا ٹریفک ضوابط کا حصہ ہے۔ خراب موسمی حالات میں، جب حد نگاہ انتہائی کم ہو، ڈرائیورز کو اپنی ہیڈلائٹس اور ہزرٹ لائٹس روشن رکھنی چاہئیں تاکہ سامنے یا عقب سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور کو آسانی سے نظر آئیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قوانین کی پابندی سے سنگین حادثات کو روکا جا سکتا ہے، اس لیے ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔