جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

صدر ٹرمپ پر مذاکرات کے لیے اندرونی دباؤ، ایران کو بڑی مراعات دینے پر غور

07 اپریل, 2026 09:27

شدید جنگی حالات اور معاشی دباؤ کے باعث امریکی صدر اب ایران کے ساتھ پس پردہ مذاکرات کے لیے راستے تلاش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ تہران کو بڑی مراعات دینے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی عوامی بیان بازی کے برعکس اندرونی طور پر سخت دباؤ کا شکار ہیں۔

عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے خدشے اور اصفہان مشن کی ناکامی نے وائٹ ہاؤس کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اس جنگ سے آسان واپسی ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کو بولنے دیں، امریکہ کا اصل چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے، ایرانی عہدیدار

صدر ٹرمپ کو ان کے قریبی حلقوں اور فیصلہ ساز اداروں کی جانب سے مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا راستہ نکالیں، کیونکہ زمینی حقائق امریکہ کے حق میں نہیں ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ تہران کو پاکستان کے ذریعے پیغامات بھیجے گئے ہیں، جن میں ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے کچھ بڑی رعایتوں کی پیشکش بھی کی ہے۔

صدر ٹرمپ اس وقت ایک مشکل صورتحال میں ہیں کیونکہ ایک طرف ان کے پائلٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر گردش کر رہی ہیں، جو ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں، اور دوسری طرف وہ اپنی عوامی ساکھ بچانے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر غیر معمولی سرگرمی دراصل ان کی تزویراتی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔