پاکستان اور سعودی عرب کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو ناگزیر قرار دیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ، خصوصاً لبنان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
بات چیت کے دوران دونوں فریقین نے زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے طے شدہ معاہدوں کی پاسداری انتہائی ضروری ہے۔ اس سے انسانی بحران کو بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مسلسل حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











