جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

روزانہ کتنے قدم چل کر آپ موٹاپے یا ذیابیطس کا خطرہ کم کرسکتے ہیں؟ نئی تحیقق سامنے آگئی

10 اپریل, 2026 10:33

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ معمول سے صرف 1700 سے 5500 اضافی قدم چلنے سے موٹاپا، ذیابیطس اور دیگر دائمی بیماریوں کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کی عادت صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ خاص طور پر یہ عادت موٹاپے، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض، گردوں کے مسائل اور جگر پر چربی جیسے امراض کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔

تحقیق کے دوران 15 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا جدید فٹنس ٹریکرز کے ذریعے اکٹھا کیا گیا۔ اس ڈیٹا کی مدد سے روزانہ کے قدموں اور مختلف بیماریوں کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ چند اضافی قدم بھی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر 1700 اضافی قدم چلنے سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ 2200 اضافی قدم ہائی بلڈ پریشر اور نیند کی خرابی جیسے مسائل سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ جبکہ 5300 سے 5500 قدم روزانہ چلنے سے ذیابیطس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے امکانات میں واضح کمی آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان کے لیے روزانہ واک بہت ضروری ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ واک ایک آسان ورزش ہے جو ہر عمر کے لوگ اپنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی خاص جم یا مہنگے سامان کی ضرورت نہیں ہوتی، اس لیے اسے روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔