پیر، 20-اپریل،2026
پیر 1447/11/03هـ (20-04-2026م)

ہیکرز کا اسرائیلی دفاعی نظام پر بڑا حملہ، ایٹمی اور دفاعی راز چوری

20 اپریل, 2026 09:19

ہیکرز نے اسرائیل کے عسکری اور صنعتی ڈھانچے میں شگاف ڈالتے ہوئے 1400 جی بی سے زائد حساس ڈیٹا چوری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس ڈیٹا میں ایٹمی آلات، ڈرونز اور ہتھیاروں کے ڈیزائن شامل ہیں۔

اسرائیل کی دفاعی صنعت کو ایک بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں ‘انونی میس فار جسٹس’ نامی ہیکرز کے ایک گروہ نے اسرائیل کے فوجی صنعتی کمپلیکس کو ہیک کر لیا ہے۔

ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی بڑی دفاعی کمپنیوں رافیل، ایلبیٹ اور آئی اے آئی کے ڈیٹا بیس سے 1400 جی بی ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر کتے چھوڑنے کے ہولناک انکشافات

اس چوری شدہ مواد میں اہلکاروں کی فائلیں، ہتھیاروں اور آلات کے ڈیزائن، رسیدیں اور مینوفیکچرنگ سائٹس کی تصاویر شامل ہیں۔

مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ ہیکرز کے پاس 5 ہزار سے زائد ڈرونز کے نقشے، 10 ہزار سے زائد ایٹمی آلات سے متعلق فائلیں اور 2 ہزار سے زائد ہلکے ہتھیاروں کی دستاویزات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی انجینئرز کی نجی چیٹس اور ذاتی معلومات بھی ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دو سال قبل بھی اس گروپ نے اسرائیلی وزارت انصاف پر حملہ کیا تھا، جس کی تصدیق خود اسرائیل نے کی تھی۔

ہیکرز نے اب دھمکی دی ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید سرپرائز دیں گے، جس میں کرپشن سے متعلق نئے دستاویزات بھی شامل ہوں گے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔