پیر، 20-اپریل،2026
پیر 1447/11/03هـ (20-04-2026م)

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو یہ عالمی جنگ بن جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر

20 اپریل, 2026 13:23

پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو یہ عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ایک انٹرویو میں کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ جنگ چھیڑی گئی تو اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ یہ ایک عالمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے انتظام و انصرام سے وابستہ مختلف عالمی عوامل دن بدن زیادہ سنجیدگی کے ساتھ میدانِ عمل میں اتر رہے ہیں، جس سے تنازع کے عالمی پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران تنازع میں پھنسی امریکی فوج غیر معیاری اور ڈبہ بند خوراک پر مجبور ہیں، کرسٹوفر ہلالی

انہوں نے خاص طور پر عالمی معیشت اور آبنائے ہرمز جیسے حساس معاملات پر ایران کے اثر و رسوخ کی جانب اشارہ کیا۔

جنرل نقدی نے مغربی دفاعی ماہرین کے ان تخمینوں کا تمسخر اڑایا، جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کے میزائل ختم ہو رہے ہیں یا حالیہ حملوں کے بعد ایران مزید میزائل بنانے کے قابل نہیں رہا۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ دشمن محض تین سو ساٹھ مربع کلومیٹر پر محیط غزہ کو قابو کرنے میں ناکام رہا، جہاں دشمن کی آنکھوں کے سامنے جنگ شروع ہونے کے ایک سال بعد تک میزائل تیار کیے جاتے رہے۔

انہوں نے تقابل کرتے ہوئے کہا کہ سترہ لاکھ اسی ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ایران کی میزائل سازی کو روکنا ناممکن ہے۔

جنرل نقدی نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ایران ایسے میزائل داغے گا، جن پر مینوفیکچرنگ کی تاریخیں اور سیریل نمبر اپریل اور مئی 2026 کے درج ہوں گے، جو اس بات کا ثبوت ہوگا کہ جنگ کے دوران بھی ایران کی دفاعی پیداوار پوری صلاحیت کے ساتھ جاری ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔