اسرائیل، روس اور امریکہ انسانی حقوق کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں اسرائیل، روس اور امریکہ کو انسانی حقوق کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شکاری قرار دیا گیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل، روس اور امریکہ کے سربراہان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تنظیم کی سربراہ ایگنس کیلامارڈ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ تینوں ممالک دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہے ہیں۔
انہوں نے نیتن یاہو، ولادیمیر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے شکاری قرار دیا، جو اپنی سیاسی اور معاشی بالادستی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا غزہ میں حماس کے بہانے تباہ کن آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ
رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں اس عالمی نظم و ضبط سے یکسر منہ موڑ لیا گیا، جو ہولوکاسٹ اور عالمی جنگوں کی تباہی کے بعد بڑی مشکل سے تشکیل دیا گیا تھا۔
ایگنس کیلامارڈ کا کہنا تھا کہ گزشتہ اسی سالوں کی محنت سے بنائے گئے انسانی حقوق کے ڈھانچے کو یہ رہنما اپنی ہوسِ اقتدار کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔
رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ایک ایسا عالمی ماحول پیدا کر دیا گیا ہے، جہاں درندگی اور وحشت کو پنپنے کا موقع مل رہا ہے، جو کہ عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












