ایران نے امریکہ کی جنگ بندی میں توسیع کو چال قرار دے کر مسترد کر دیا

ایران نے امریکہ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوجی جارحیت کی تیاری قرار دیا ہے۔
اسلام جمہوریہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ایک سیاسی چال قرار دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے امریکی اعلان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ توسیع دراصل کوئی امن کی کوشش نہیں بلکہ ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے وقت حاصل کرنے کی ایک سوچی سمجھی حکمت عملی ہے۔
مہدی محمدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ جنگ ہارنے والا فریق کبھی شرائط عائد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف جنگ بندی میں توسیع کا اعلان
انہوں نے امریکی ناکہ بندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور فوجی محاصرے کا تسلسل کسی بھی طرح بمباری سے مختلف نہیں ہے، اس لیے اس کا جواب بھی صرف فوجی انداز میں ہی دیا جانا چاہیے۔
ایرانی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کا ڈرامہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے کیونکہ یہ اچانک کیے جانے والے کسی بڑے حملے کی تیاری کا حصہ ہو سکتا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ایران دفاعی پوزیشن سے باہر نکل کر خود پہل کرے اور اپنی آزادانہ حکمت عملی کے تحت ضروری اقدامات اٹھائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












