ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

امریکی صدر نے منگل کی رات گئے پاکستان کی خصوصی درخواست پر ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک کے لیے توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ ایک پیغام میں اس فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایرانی حکومت کے اندرونی حلقے شدید تقسیم کا شکار ہیں، جو کہ ان کے بقول غیر متوقع نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو اس وقت تک روک دیا جائے، جب تک ایران کی قیادت کسی متفقہ ایجنڈے پر متحد نہ ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی کامیاب سفارتی حکمت عملی، ٹرمپ کے پسندیدہ فیلڈ مارشل اور ثالثی کا کردار
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی مسلح افواج کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ ایران کی ناکہ بندی کو سختی سے جاری رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دیگر پہلوؤں سے مکمل تیار اور مستعد رہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار رہے گی، جب تک ایرانی حکام کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر بات چیت کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











