بدھ، 22-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

عالمی اسلحہ مارکیٹ میں امریکی اجارہ داری کا خاتمہ، نئی طاقتوں کا ظہور

22 اپریل, 2026 09:44

عالمی سطح پر اسلحے کی تجارت میں امریکہ کی اجارہ داری تیزی سے ختم ہو رہی ہے، جبکہ چین اور ترکی جیسے ممالک سستے اور موثر ہتھیاروں کے ساتھ مارکیٹ پر قابض ہو رہے ہیں۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی اسلحہ مارکیٹ پر حکمرانی کرنے والے امریکہ کی گرفت اب کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی برآمدات میں امریکہ کا حصہ 2024 میں 43 فیصد سے کم ہو کر 2025 میں 42 فیصد رہ گیا ہے۔

اگرچہ یہ کمی بظاہر معمولی نظر آتی ہے، لیکن یہ ایک ایسے رجحان کی عکاسی کرتی ہے، جو مستقبل میں امریکہ کے لیے بڑے خطرات کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

اس تنزلی کی بڑی وجہ یوکرین اور اسرائیل کو دی جانے والی 100 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد ہے، جس نے امریکہ کے اپنے دفاعی ذخائر کو خالی کر دیا ہے۔

پینٹاگون کے حکام کا اعتراف ہے کہ ان ذخائر کو دوبارہ بھرنے میں پانچ سے سات سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ اس کے برعکس ترکی جیسے ابھرتے ہوئے سپلائرز سستے اور مؤثر ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں امریکی مداخلت چین کیلئے دفاعی ٹیکنالوجی سیکھنے کا ذریعہ بن گئی

مثال کے طور پر ترکی کا ’بیرقدار‘ ڈرون محض 5 ملین ڈالر میں دستیاب ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ریپر ڈرون کی قیمت 30 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب چین بھی اس میدان میں خاموشی سے اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ اگرچہ عالمی مارکیٹ میں چین کا حصہ ابھی 5.6 فیصد ہے، لیکن اس کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

چین کا 61 فیصد اسلحہ پاکستان کو برآمد کیا جا رہا ہے، جس میں جے ٹین سی لڑاکا طیارے، بحری جہاز اور ڈرونز شامل ہیں۔ صرف 2025 میں چین نے 49 لاکھ سے زائد ڈرونز برآمد کیے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہیں۔

امریکہ کی ایک اور بڑی ناکامی یہ ہے کہ وہ اپنے فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال روکنے میں ناکام رہا ہے، جیسا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امریکی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔