جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

چین اور روس کا ایران کو تعاون، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو الگ تھلگ کرنے کا پلان ناکام ہونے کا خدشہ

21 اگست, 2026 11:17

عالمی پالیسی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ چین اور روس کی طرف سے ایران کی اقتصادی اور دفاعی حمایت کی وجہ سے ٹرمپ کا ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا نیا پلان ناکام ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو مالیاتی و معاشی لائف لائن فراہم کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی کے اعلانات کے باوجود، معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین اور روس تہران کو تنہا کرنے کی امریکی کوششوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

جورج ٹاؤن یونیورسٹی قطر کے پروفیسر پال مسگریو کا تجزیہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یکطرفہ طور پر جس قسم کی سخت پابندیاں نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ماضی میں تمام بڑی طاقتوں یعنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل ارکان کی رضامندی سے ہوا کرتی تھیں۔ چین اور روس کو ساتھ لیے بغیر اس قسم کی یکطرفہ پابندیوں کی کامیابی انتہائی مشکل ہے۔

تجزیاتی رپورٹس کے مطابق روس پہلے ہی امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے اور اس کی معیشت کا بڑا حصہ امریکی مالیاتی نظام کے دائرہ کار سے باہر چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا ڈونلڈ ٹرمپ ایران کیخلاف طویل معاشی جنگ برداشت کر پائیں گے؟

جنوری 2025 میں روس اور ایران نے 20 سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد ان کا باہمی تجارتی حجم 4.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

مزید برآں میڈیا رپورٹس کے مطابق روس بحیرہ قزوین کے راستے ایران کو ڈرون کے پرزے، بارود اور ملٹری سامان فراہم کر رہا ہے۔

دوسری طرف چین نے 2025 میں ایران کا 80 فیصد تیل خریدا ہے اور چین کی زیادہ تر ریفائنریاں آزاد ہیں، جو امریکی بینکنگ سسٹم کا استعمال ہی نہیں کرتیں، جس کی وجہ سے امریکہ ان پر براہ راست اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

ایران نے برکس تنظیم اور اس کے نجی بینکوں کا استعمال شروع کر دیا ہے تاکہ امریکی ڈالر پر انحصار ختم کیا جا سکے اور قومی کرنسیوں میں تجارت بڑھائی جا سکے۔

اسٹریٹجک تھنک ٹینک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت ایسے نئے مالیاتی راستے تلاش کرنے میں کامیاب رہی ہے اور صدر ٹرمپ ایک ایسی معاشی جنگ میں پھنس چکے ہیں، جسے جیتنا ان کے لیے اب ممکن نہیں رہا۔

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔