جمعرات، 20-اگست،2026
جمعرات 1448/03/07هـ (20-08-2026م)

ٹرمپ کے فیصلے سے 72 سالہ معاہدے کو خطرہ، امریکہ پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں، جنوبی کوریا میں بحث

20 اگست, 2026 11:04

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کے اچانک اعلان نے 72 سالہ دفاعی معاہدے اور سیکورٹی کی ضمانتوں پر شدید سوالات اٹھا ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریا کے ساتھ سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کو اچانک اور نمایاں طور پر کم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ کسی بھی سفارتی طریقے کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کے ذریعے سنایا، جس سے دونوں ممالک کے 72 سال پرانے عسکری اتحاد میں شدید تشویش اور بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے پینٹاگون کو فوجی مشقیں کم کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ یہ شمالی کوریا کے لیے ایک غیر مناسب اور معاندانہ پیغام تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ جنوبی کوریا نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ اس اچانک اعلان نے جنوبی کوریا کی انتظامیہ کو سخت حیرت میں ڈال دیا کیونکہ یہ فیصلہ ان کی آزادی کے قومی دن پر سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم ہمیں ایران جنگ میں دھکیلنے کی کوشش ہے، جنوبی کوریا

سیکورٹی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے سیؤل میں امریکی کمانڈر اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کے درمیان ہنگامی ملاقات ہوئی، جس کے بعد 11 دن پر مشتمل ان مشقوں کو کم کرکے صرف 5 دن کرنے اور تربیتی مشقوں کا دائرہ محدود کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تاہم، اس واقعے نے جنوبی کوریا میں اس بات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا امریکہ پر دفاع کے معاملے میں مکمل بھروسہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میانگ نے اپنے کابینہ اجلاس میں عوام کو مطمئن کرنے کے لیے کہا کہ امریکی اتحاد اپنی جگہ ضروری ہے، لیکن اب جنوبی کوریا کو اپنا دفاع خود مضبوط کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔

بعد میں انہوں نے نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے امریکی صدر کے مؤقف کو سمجھنے کا اظہار بھی کیا اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا اشارہ دیا۔

جنوبی کوریا کے پارلیمنٹ اور عوام میں اس فیصلے پر شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ عوامی سطح پر اور اخبارات میں اس بات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ امریکہ اب وفاداری کے بجائے صرف اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکہ کی اس پالیسی سے جنوبی کوریا میں اپنے جوہری ہتھیار بنانے کی بحث کو مزید تقویت مل سکتی ہے تاکہ امریکہ پر اپنا انحصار ختم کیا جا سکے۔

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔